بنگلورو15؍جولائی(ایس او نیوز)کرناٹکا ہاؤزنگ بورڈ کی از سر نو تشکیل کے ساتھ 50لاکھ تک کے پراجکٹوں کو منظوری دینے کیلئے ہاؤزنگ بورڈ کو جو اختیار تھا اس رقم کی حد کو ڈھائی کروڑ روپیوں تک بڑھانے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ آج اسمبلی میں اس سلسلے میں کرناٹکا ہاؤزنگ بورڈ ترمیمی بل 2016 منظور ہوگئی۔ ہاؤزنگ بورڈ کی طرف سے جو مکانات اور سائٹ ترتیب دئے جائیں گے، وہ سائٹس اب مرکزی اور ریاستی حکومت اور سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے ملازمین کو بھی دئے جاسکتے ہیں۔ بورڈ کو عوامی اور نجی اشتراک سے لے آؤٹس کی ترتیب دینے کے اختیارات بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہاؤزنگ بورڈ کی طرف سے اگر کوئی لے آؤٹس مقامی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو دئے جارہے ہیں تو اس کی بھی اجازت نئے قانون کے تحت دی گئی ہے۔